2لاکھ رشوت لیتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ایسٹ زون پولیس نے ملیر خیابان محمد میں کارروائی کرتے ہوئے ملیر سٹی تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن ایسٹ زون کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق احمد قریشی کی ہدایت پر سرکل آفیسر رتو خان جلبانی کی سربراہی میں اینٹی کرپشن پولیس نے ملیر کے علاقے خیابان محمد میں کارروائی کرتے ہوئے ملیر سٹی تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عباس کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرکے ملزم پولیس اہلکار کے قبضے سے رشوت کی مد میں وصول کی گئی رقم برآمد کرلی، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکار محمد عباس ایس ایچ او ملیر سٹی ارشد اعوان کا بیٹر ہے اور اس کے لئے بیٹ جمع کرتا تھا، تاہم ملزم کے خلاف ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ زون میں مقدمہ الزام نمبر 18/2018 درج کرلیا گیا۔