سیشن عدالتوں سے 1262مقدمات اے ٹی سی منتقل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پرسیشن عدالتوں میں زیر سماعت دہشتگردی کے مقدمات انسدادہشتگردی کی عدالتوں(اے ٹی سی) میں منتقل کردیے گئے۔ ان کیسز میں قتل،اقدام قتل،جلائو گھیرائو،ملک مخالف و قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمات شامل ہیں۔سیشن عدالتوں سے 1262 مقدمات انسداددہشتگردی عدالتوں میں منتقل کیے گئے۔انسداددہشتگردی عدالت نمبر 5 میں سب سے زیادہ دہشتگردی کے 85 مقدمات منتقل کیے گئے۔1262 مقدمات اے ٹی سی منتقل ہونے کے بعد زیر سماعت مقدمات کی تعداد 2744 ہوگئی۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 میں 49 دہشتگردی کیس منتقل کیے گئے۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 2 میں 63 کیسز منتقل ہوئے۔اے ٹی سی کورٹ 3میں، 66 کیس منتقل کیے گئے۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 4 میں 80کیسز منتقل ہوئے۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 5، میں 85کیسز منتقل کیے گئے۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 6میں 45 دہشتگردی سے متعلق مقدمات منتقل کیے گئے۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 7،میں 64 مقدمات منتقل ہوئے۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 8،میں 58 کیسز منتقل ہوئے۔اے ٹی سی کورٹ نمبر 9، میں 57مقدمات منتقل ہوئے۔اے ٹی سی نمبر 10میں، 65 مقدمات،اے ٹی سی نمبر 11میں، 54 مقدمات ،اے ٹی سی 12میں، 57 مقدمات ،اے ٹی سی 13میں، 58 مقدمات ،اے ٹی سی نمبر 14میں، 57 مقدمات سیشن عدالت سے منتقل کیے گئے۔