ازخود کرایوں میں اضافہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے- چیئرمین سپریم کونسل ٹرانسپورٹرز

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کیپٹن (ر) آصف محمود کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے اپنے طور پر کرایوں میں اضافہ کرنا حکومت کی نا اہلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں کوئی ٹرانسپورٹ کا وزیر ہی نہیں تو پھر افسر شاہی اپنے طور پر محکمے چلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافے سے صرف عوام نہیں ٹرانسپورٹرز بھی متاثر ہوتے ہیں یہ حکومت کا فرض ہے کہ کرایوں اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مذاکرات کرے اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More