غوری میزائل کی ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ

0

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے غوری میزائل سسٹم کی ٹریننگ لانچ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور ٹیکنیکل تیاری تھا۔ غوری بیلسٹک میزائل 1300 کلومیٹر فاصلے تک روایتی اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل میاں محمد بلال حسین نے میزائل تجربہ کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک اور چیئرمین کے آر ایل طاہر اکرام بھی موجود تھے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر افواج پاکستان اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربرہان نے بھی میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کم سے کم جوہری دفاعی صلاحیت رکھنے کا مقصد خطہ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے، میزائل تجربہ سے پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت مضبوط ہو گئی ہے۔ اس آزمائش کامقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاریوں کو جانچنا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More