ڈالر مزید2 روپے 10پیسے مہنگا

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 129 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔ادھر اسٹاک مارکیٹ میں1300پوائنٹس کی کمی ہو گئی، سرمایہ کاروں کے 500 ارب روپے ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈالرمہنگاہونے کاسلسلہ جاری ہے۔پاکستانی کرنسی کی قدرمیں مزید 2روپے 10پیسے کمی واقع ہوگئی۔ڈالراس اضافے سے 129روپے 30پیسے کاہوگیا۔ادھراسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی شدید مندی کا رجحان رہا۔سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں جس کے باعث انڈیکس میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ پیر کو پہلے سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس زیادہ سے زیادہ 39 ہزار کی سطح پر گیا جس کے بعد اس میں 1300 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1382 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 898 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے مارکیٹ کپٹلائزیشن 500 ارب کم ہوگئی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے تجزیہ پر مارکیٹ میں تشویش ہے، آئی ایم ایف کے اہداف پورا کرنا مہنگائی کا سبب ہوگا۔اگر حکومت آئی ایم ایف سے تعاون حاصل کر لیتی ہے تو یہ اقدام مارکیٹ کی گراوٹ کو روکنے میں کافی حد تک اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More