این اے 245 میں مبینہ دھاندلی پر الیکشن کمیشن۔ عامرلیاقت کو نوٹس جاری

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نےایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے این اے 245 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن ،عامرلیاقت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔فاروق ستار نے پی ٹی آئی رہنما کی رکنیت معطلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔قبل ازیں ڈاکٹر فاروق ستار نے درخواست پر لگائے گئے دفتری اعتراضات دورکیے۔ عملے کی جانب سےکہا گیا تھا کہ دستاویزات تصدیق شدہ نہیں۔متحدہ پاکستان کے رہنما نے درخواست کے ہمراہ سینکڑوں صفحات پر مشتمل بے ضابطگیوں کے شواہد منسلک کرتے ہوئے مؤقف اختیارکیاکہ این اے 245 میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔22 ہزار بیلٹ پیپرز غائب ہونے کے شواہد فارم 46 میں بھی موجود ہیں ۔ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا۔کسی پولنگ ایجنٹ کو فارم 45 فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت عالیہ سے استدعاہےکہ درخواست کا فیصلہ ہونے تک عامر لیاقت کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More