شہباز شریف نے ابلے انڈوں اور چائے کے ساتھ ناشتہ کیا

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہباز شریف نے نیب حوالات میں صبح کے ناشتے میں ابلے انڈے اور چائے لی۔دوپہر کو چکن سینڈوچ کھائے اور پھل لیے۔ انہیں چہل قدمی کیلئے ایک بار سیل سے نکالاجائے گا۔ ناشتے میں انڈوں اور چائے کے ساتھ نمک اور پیسی ہوئی کالی مرچ بھی تھی۔ شہباز شریف کی ہدایت پر گھر سے ایک ٹراؤزر، دو ٹی شرٹس اور جوگر بھی بھجوائے گئے۔دوپہر کے وقت ان کیلئے گھر سے چکن سینڈوچ، انگور، آڑو ،کیلے اور سیب بھجوائے گئے۔ شہباز شریف کے لئے کھانا اور ناشتہ لانے والی گاڑی کا پروٹوکول ختم کر دیا گیا۔ اب انہیں ناشتہ عام ملزموں کے لئے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق دیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ شہباز شریف رات گئے تک جاگتے رہے۔ ادھر آن لائن کے مطابق نیب لاہور نے لیب ٹاپ اسکیم میں بھی مبینہ تحقیقات کا آغا زکر دیا ہے۔ شہباز شریف کے دور میں شروع کئے گئے اس اہم منصوبے کی تمام دستاویزات و تفصیلات منگوا لی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More