باچا خان ایئرپورٹ ڈراپ لین کا باضابط افتتاح

0

پشاور (امت نیوز) سول ایویشن اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ایئرپورٹ سروسز) سید عامر محبوب نے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر نو تعمیر شدہ ڈراپ لین کا باضبط طور پر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر عبیدالرحمان عباسی ودیگر حکام بھی موجود تھے۔عامر محبوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوتعمیر شدہ ڈراپ لین سے ایئرپورٹ پر بے ہنگم رش کا خاتمہ ہوجائیگا۔ نئی تعمیر شدہ بین الاقوامی آرائیول (آمد) جلد مسافروں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ باچاخان ایئرپورٹ پر گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے ایک کثیر المنز لہ پارکنگ تعمیرکیا جائیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More