انتقامی سیاست کو جمہوریت سے شکست دیں گے۔لیگی عہدیدار
کراچی(پ ر)مسلم لیگ (ن) کراچی کے سابق نائب صدر نعمان ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی انتقامی سیاست کو ہم جمہوریت کے ذریعے شکست دیں گے۔شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد صرف اور صرف اپنی طاقت کی نمائش کرکے ضمنی الیکشن میں اپنے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے کامیابی حاصل کرنا ہے ۔