لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب لاہور نے امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو پھر طلب کر لیا،انہیں 19 اکتوبرکوپیش ہونے کاحکم دیاگیاہے۔نیب کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر ایزگارڈ نائن کیس میں ساڑھے دس ارب روپے کرپشن کا الزام ہے جس پر انہیں 19 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔علی جہانگیر صدیقی پر بطور سفیر تعیناتی کے لیے بھی کرپشن کا الزام ہے۔علی جہانگیر اس سے پہلے نیب میں پیش ہو کربیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔انہوں نے نیب کوسوال نامہ بھی جمع کرایا تھا لیکن نیب کے مطابق علی جہانگیر نے تسلی بخش جواب نہیں دیئے، اس لیے انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ یادرہے کہ 8 مارچ 2018 کو مسلم لیگ ن کی حکومت نے علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کیا تھا۔