سی این جی نرخ میں اضافے پر وفاق چیئرمین اوگرا سے جواب طلب

0

کراچی(امت نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سی این جی کی قیمت میں اضافے پر وفاقی حکومت، سیکریٹری وزارتِ پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اوگرا نے سوئی سدرن گیس کی قیمت 17 فیصد جبکہ سوئی ناردرن گیس کی 30 فیصد قیمت بڑھانے کی سفارش کی، مگر حکومت نے 40 فیصد اضافہ کردیا۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سی این جی پٹرول سے مہنگی ہوئی ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ نرخ یکساں بڑھانا خلاف قانون ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت، سیکریٹری وزرات پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More