شہریار آفریدی کے پنجاب میں تھانوں پر چھاپوں سے نیا تنازع
راولپنڈی( نمائندہ امت؍مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے پنجاب کی حدود میں واقع تھانوں پر چھاپوں نے نیا تنازع کھڑا کردیا ،شہر یار آفریدی نے چھاپو ں کے دوران حوالات کھلوا کر قیدیوں سے تفتیش کی اور دو ایس ایچ او سمیت 4پولیس اہلکار وں کو معطل کردیاتاہم سی پی اوراولپنڈی نے احکامات منسوخ کرادیئے ۔