متحدہ کے درجنوں رہنما پی ٹی آئی میں شامل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ پاکستان کے درجنوں رہنمائوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔انصاف ہائوس میں حلیم عادل شیخ کے ہمراہ متحدہ کے مرکزی جوائنٹ انچارج حسین علی خان، مرکزی کمیٹی ممبر محمد اعظم رانا،مصدق شاہ، انور شہباز، گل برخان، اسماعیل لال، سلیمان لطیف، منتظر تبسم، محمد احمد بابر، انور بیگ، جان فرانس، زاہد شریف و دیگر سمیت 30 سے زائد رہنما و سرگرم کارکن پریس کانفرنس میں موجود تھے۔حلیم عادل نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں۔تحریک انصاف کا آئین سب کے لیے برابر ہے ۔