رینجرز پر حملہ کرنے والے منشیات فروش کو 15برس قید
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے رینجرز افسر ان و اہلکاروں پرحملے سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم منشیات فروش راحت زمان خٹک کو مجموعی طور پر 15سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ، عدالت نےمجرم پر 4لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ، جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس میں مفرور ملزم انسپکٹر طارق رحیم کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، عدالت نے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے23 اکتوبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔