بورڈ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر لانے پر غور
لاہور (امت نیوز) پی سی بی میں سی ای او کے تقرر کیلیے غوروخوص شروع ہو گیا۔پی سی بی میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر لانے کیلیے ابتدائی کام شروع ہو گیا ہے، اعلیٰ حکام مختلف شخصیات کے ناموں پر غور کر رہے ہیں،گوکہ یہ عہدہ مشتہر کیا جائے گا البتہ اس سے پہلے ہی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کون ذمہ داری سنبھالنے کیلیے موزوں رہے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹرز کی فہرست پر نظر دوڑانے کے بعد حکام کو بہت کم ہی مطلوبہ اہلیت پر پورا اترتے دکھائی دیے۔ رمیز راجہ ماضی میں بھی چیف ایگزیکٹیو رہ چکے مگر اب سابقہ تجربے اور کمنٹری کی مصروفیات کے سبب دوبارہ یہ ذمہ داری سنبھالنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، وسیم اکرم کم پڑھے لکھے ہونے کے باوجود انگریزی اچھی طرح بول لیتے ہیں البتہ لکھنے میں ویسی اہلیت نہیں رکھتے۔