قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے شہبازکے پروڈکشن آرڈرجاری

0

اسلام آباد (نمائندہ امت) قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17اکتوبرکو بلا لیا ہے ۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دیے ہیں ۔پروڈکشن آرڈر کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس جتنے روز جاری رہے گا ، شہباز شریف اس میں شرکت کرسکیں گے۔رول 108 کے تحت جاری پروڈکشن آرڈر جاری میں قرار دیا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد نیب شہباز شریف کو تحویل میں لے سکے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو نے 5 اکتوبر کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More