پشاور(امت نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے توہین رسالت کی مرتکب ملعونہ آسیہ کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔لاہورمیں مظاہرے کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی کریں گے جبکہ چارسدہ میں تحریک لبیک کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی اور پشاورمیں مفتی اکرام اللہ کریمی اور پیر حجت اللہ مظاہرے کی قیادت کریں گے ۔مظاہرے بعد از نماز جمعہ منعقد ہونگے جس کیلئے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔اس حوالے سے تحریک لبیک کے صوبائی امیر ڈاکٹر محمد شفیق امینی کا کہنا ہے کہ مرکزی امیر کی کال پر جمعہ کے روز پورے ملک کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی توہین رسالت کی مرتکب ملعونہ آسیہ کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے مظاہرے کئے جائیں گے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ توہین رسالت کی مرتکب ملعونہ کو پھانسی کی سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی جانب سے توہین رسالت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی جس کے خلاف تحریک لبیک سڑکوں پر آئی بعد ازاں ایک قادیانی کو مالیاتی کمیشن کا ممبر بنا دیاگیا جس کے خلاف بھی بھر پور احتجاج کیا اور اب توہین رسالت کی مرتکب ملعونہ آسیہ کو پھانسی پر لٹکانے کیلئے احتجاج کیا جارہا ہے کیونکہ کسی کو بھی توہین رسالت کی اجازت نہیں دے سکتے اور اگر آج ملعونہ آسیہ کو توہین رسالت کے باوجود ریلیف مل جاتا ہے تو کل پھر سے کوئی توہین رسالت کا مرتکب ہو سکتا ہے اسی لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملعونہ آسیہ کو پھانسی کی سزا دی جائے ۔