بھارت میں اسٹیل مل دھماکے – ٹرین حادثے میں 26 ہلاک

0

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں اسٹیل مل دھماکے اور ٹرین حادثے میں 26 افراد ہلاک ، 40 سے زائد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر بیہلائی میں اسٹیل مل میں زور دار دھما کے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 9 ملازم ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا پائپ لائن پھٹنے کے سبب ہوا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ادھر اتر پردیش سے نئی دہلی جانے والی فراکا ایکسپریس صبح 6 بجے کا انجن 9 بوگیوں سمیت پٹری سے اتر گئی جس کے باعث 17 افراد ہلاک،10 خواتین سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن کیلئے فوج کو طلب کیا گیا ، ٹرین کی بوگیوں کو کاٹ کر کئی مسافروں کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔تاہم زخمیوں کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More