امام الحق کی انگلی میں فریکچر ہو گیا
دبئی (امت نیوز)دبئی ٹیسٹ کے پانچویں دن پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹس مین امام الحق کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہو گیا۔پاکستان ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہے اور وہ مزید فیلڈنگ نہیں کر سکیں گے۔22سال کے امام الحق نے اس سال مئی میں آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔دبئی ٹیسٹ ان کے کیرئیر کا چوتھا ٹیسٹ ہے، جہاں آسڑیلیا کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر سے ابوظہبی ٹیسٹ میں اوپنر کی شرکت مشکل ہے۔
٭٭٭٭٭