کھیلوں کی ترقی کیلئے اکیڈمیز کا قیام ضروری قرار
اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (خواتین ونگ) کی چیئرپرسن صبا شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اکیڈمیز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کھیلوں کے مقابلوں سے ہماری نوجوان نسل کو کئی مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ضلعی سطح پر اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے اور ان اکیڈمیز میں سات سال کی عمر تک کے بچوں کو کھیلوں میں تربیت دی جائے، صبا شمیم جدون نے کہا کہ کسی بھی ملک کھیلوں کی ترقی میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے لیکن ہماری بدقستمی کہ ہمارے ہاں ایسا نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں کھیلوں کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭