انتظامیہ نے انوائرنمنٹل کمیشن کی ہدایات پر بھی عملدرآمد نہ کیا
ڈہرکی (نمائندہ امت) اینگرو فرٹیلائیزر کمپنی انتظامیہ انوائرنمنٹل کمیشن کی ہدایات پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے، انوائرنمنٹل کمیشن کی طرف سے کمپنی کو ہدایت کی گئی تھی کہ ہر سال ایک ہزار درخت کمپنی کے گرد ونواح کے علاقوں میں اگانے تھے، لیکن کمپنی کی طرف سے کوئی عمل نہیں کیا گیا ہے اور ایک بھی درخت نہیں لگایا گیا ہے، زہریلے پانی سے گردو نواح کی زمین بنجر بن گئی جس سے پہلے سے موجود ہزاروں درخت بھی جل گئے ہیں،کمپنی انتظامیہ پلانٹ کے گردو نواح کے سڑکوں اور گاؤں میں درخت اگانے کے بجائے گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں 10لاکھ درخت اگائے ہیں، علاقہ مکین گزشتہ 25سال سے ایسی شکایات اعلیٰ حکام کو بھیجتے رہے ہیں لیکن کوئی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے، دوسری طرف سندھ انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کی طرف سے بھی کوئی احکامات نہیں کئے گئے ہیں، گاؤں باگو بھٹو کے سماجی رہنما توفیق احمد بھٹو کی طرف سے ایسی شکایات کی گئی تھی اور ایک انوائرنمنٹ کی ٹیم صرف دور کرکے چلی گئی تھی لیکن کوئی عمل نہیں کرایا، ایسے شکایات کرنے پر اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے سماجی رہنما توفیق احمد بھٹو پر مقدمہ درج کرایا تھا، اینگرو فرٹیلائزر کمپنی کی طرف سے گرد نواح کے پانچ گاؤں میں صاف پانی کے آر او پلانٹ لگائے تھے، لیکن عدم توجہ سے تما م آر او پلانٹ غیر فعال ہیں۔