امریکی خاتون پر حملہ کیس میں استغاثہ کی ازسرنو ٹرائل کی درخواست
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم تنظیم کے سعد عزیز کے خلاف امریکی خاتون و ماہر تعلیم ڈیبرا لوبو پر حملے سے متعلق کیس میں پراسیکیوشن نے مقدمہ کے از سرنو ٹرائل کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ جمعرات کے روز انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سانحہ صفورا میں سزائے موت پانے والے کالعدم تنظیم کے سعد عزیز کے خلاف امریکی خاتون و ماہر تعلیم ڈیبرا لوبو پر حملے سے متعلق کیس میں پراسیکیوشن نے مقدمہ کے از سرنو ٹرائل کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔ پراسیکیوشن نے مقدمہ مزید 3 گواہان کو عدالتی گواہ بنانے کی درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ تین گواہان فرانزک لیباٹری کے اہلکار ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار کو بھی عدالتی گواہ میں شامل کیا جائے،تینوں مقدمہ کے اہم گواہ ہیں۔مقدمہ کے چالان میں 12گواہان کے نام شامل ہیں اور ان گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔