بچے کی ہلاکت کی ذمہ دارنجی اسکول انتظامیہ ہے ۔تحقیقاتی کمیٹی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایف بی ایریا میں واقع میٹرو پولیٹن اکیڈمی کی چھت سے گرنے والے 11 سالہ لڑکے کی مبینہ خودکشی کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے اسکول مالکان کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا ۔رپورٹ کے مطابق 11 سالہ حبیب اللہ کی ہلاکت اسکول مالکان کی غفلت او رلاپرواہی سے ہوئی، اسکول میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔8 ستمبر کو ساتویںجماعت کے طالبعلم 11سالہ حبیب اللہ اکیڈمی کی چھت سے گر کر ہلاک ہو گیا تھا تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ اسکول کی بالائی منزل پر کوئی چوکیدار مامور نہیں تھا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں رپورٹ کے مطابق پرنسپل اویس احمد بھٹی اور دیگر عملے نے اپنے بیانات میں انکشاف کیا ہے کہ حبیب اللہ گذشتہ سال سے ذیابیطس اور مرگی کے مرض میں مبتلا تھا۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب حبیب اللہ کا اپنی والدہ سے دوا اور پیسوں پر جھگڑا بھی ہوا تھا، تاہم بیانات کی روشنی میں یہ مفروضہ قائم کیا جاسکتا ہے کہ حبیب اللہ نے دلبرداشتہ اور مالی مشکلات کے باعث احساس کمتری کا شکار ہو کر خود کشی کی نیت سے اسکول کی چھت سے چھلانگ لگادی ہو تاہم اسکول انتظامیہ کی غفلت بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی ۔