چکوال میں ن لیگ کے 7 یوسی چیئرمین تحریک انصاف میں شامل
چکوال(نمائندہ امت)مسلم لیگ ن کے سات چیئرمین یونین کونسل پارٹی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا۔ ان چیئرمینوں میں چیئرمین یونین کونسل جنڈ خانزادہ صوفی مشتاق بھٹی، چیئرمین یونین کونسل ہر چار ڈھاب حاجی محمد ضمیر، چیئرمین کونسل سلوئی محمد بشیر گجر، چیئرمین یونین کونسل آڑہ چوہدری خالق داد، چیئرمین یونین کونسل جھاٹلہ شفقت عباس ،چیئرمین یونین کونسل ڈلوال راجہ ذوالفقار اسلم اور حاجی مقبول حسین چیئرمین یونین کونسل ڈب شامل ہیں۔ مذکورہ چیئرمینوں کا تعلق مسلم لیگ ن کے جنرل عبدالمجید ملک گروپ سے تھا۔