سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور اسپیشل برانچ کے اہلکار شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹی سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف اور سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ سے بھی تفتیش کرے گی۔ اس کے علاوہ مدعی پارٹی سے بھی موقف لیا جائے گا۔ حکومت سمجھتی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں سابق حکومت اثر انداز ہورہی تھی اور ان پر دباؤ ڈالا گیا تھا۔ واضح رہے کہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں نے سابق حکومت کی طرف سے مرضی کی رپورٹ پر دستخط سے انکار کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More