لطیف کپاڈیا ٹرسٹ کے تحت مفت بلڈ اسکریننگ کیمپ
کراچی (بزنس رپورٹر) لطیف کپاڈیا میموریل ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے دی ہنر فائونڈیشن میں ہیپاٹائٹس بی، سی اورکمپلیٹ بلڈ کائونٹ(CBC) کے لیے مفت بلڈاسکریننگ کیمپ لگایا گیا، جس میں ڈاکٹرز لیب اینڈ ڈائیگناسٹک سینٹر نے بھی تعاون کیا۔ اس موقع پر طلبہ میں خوراک کی کمی اور وراثت میں ملنے والی خون کی کمی، مثلاً فولادکی کمی، وٹامن B12 کی کمی، خون کی کمی اور تھیلیسیمیا مائز کی اسکریننگ بھی کی گئی۔ نعیمہ کپاڈیا نے کہا کہ بلڈاسکریننگ کا مقصد لوگوں کو تعلیم دینا تھا کہ اس کی تشخص کس قدرآسان ہے۔