سزائے موت کا ملزم لیگی ایم این اے 3ساتھیوں سمیت بری

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے 6 افراد کے قتل اور دہشت گردی کے مقدے میں سزائے موت کے ملزم مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عابد رضا اور ان کے 3 ساتهیوں کو باعزت بری کر دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ میں 2 کانسٹیبلز سمیت چھ افراد کے قتل اور دہشت گردی کے مقدے میں سزائے موت کے مجرم (ن) لیگی ایم این اے عابد رضا اور ان کے 3 ساتهیوں کی جانب سے انسداد دہشت گردی گجرات کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، سماعت کے بعدلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار محمد شمیم خان اور جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ یہ ذاتی دشمنی کا مقدمہ تها جس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔ کیس کے عدالتی معاون عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں دو کانسٹیبلوں کے قتل پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں کیونکہ یہ دونوں کانسٹیبل وقوعہ کے وقت سرکاری یا آفیشل ڈیوٹی پر نہیں تهے۔عدالتی معاون عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ سپریم کورٹ کی بهی تازہ عدالتی نظیر آ چکی ہے جس میں یہ قرار دیا گیا ہے کہ اگر پولیس اہلکار اپنی سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ کسی حادثے یا وقوعہ میں جاں بحق ہوتا ہے تو اس میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لاگو نہیں کی جا سکتیں۔ملزمان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اور احسن بهون نے دلائل دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ اس کیس کے پورے ٹرائل میں 1998 سے لے کر آج تک دہشت گردی کی دفعات کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں پیش کیا گیا اور نہ ہی کوئی جرح کی گئی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دہشت گردی نہیں بلکہ ذاتی دشمنی کا کیس تها اور ذاتی دشمنی کی حد تک تمام فریقین میں صلح ہو چکی ہے، اس لئے ملزموں کو بری کیا جائے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر خرم خان نے بنچ کو بتایا کہ ماضی میں ہائیکورٹ نے عابد رضا کو راضی نامے کی بنیاد پر بری کر دیا تها تاہم سپریم کورٹ نے 2015 میں عابد رضا کی بریت کا ازخود نوٹس لے کر کیس دوبارہ ہائی کورٹ کو ریمانڈ کیا، سپریم کورٹ کے ماضی کے فیصلوں کے تحت دہشت گردی کے مقدمے میں راضی نامے کی کوئی حیثیت نہیں، ہائیکورٹ سے مجرم کی بریت قتل کی دفعات کے تحت ہوئی تهی لیکن ہائیکورٹ نے مقدمے میں درج دہشت گردی دفعات سے متعلق فیصلہ نہیں سنایا تها، اس کیس میں دو کانسٹیبل قتل ہوئے ہیں لہذا دہشت گردی کی دفعات برقرار رکھ کر ملزموں کی اپیلیں خارج کی جائیں۔دلائل سننے کے بعد دو رکنی بنچ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے لیگی ایم این اے عابد رضا اور ان کے تین ساتهیوں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More