جکارتہ (امت نیوز) انڈونیشیا کے جزیرہ بالی اور جاوا میں ایک بار پھر شدید زلزلہ آیا ہے، جس میں3 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے نے سیاحتی مقام بالی میں جاری عالمی مالیاتی فنڈ کے اجلاس کو بھی ہلا دیا، جس کے باعث اجلاس کے شرکا حواس باختہ ہوگئے۔ آفٹر شاکس سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں شدید زلزلے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ انڈونیشی حکام کے مطابق آفٹر شاکس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔