عثمان خواجہ کی سنچریوں کی تعداد سات ہوگئیں
دبئی (امت نیوز)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کی ساتویں سنچری جڑی دی۔ عثمان خواجہ نے دبئی میں کھیلے گئے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انتہائی محتاط اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا بلکہ اپنے کیریئر کی ساتویں سنچری بھی مکمل کی۔ عثمان خواجہ نے وکٹ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 302 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے خوبصورت 11 چوکوں کی مدد سے 141 رنز بنائے۔ انکو 141 کے انفرادی سکور پر پاکستان کے یاسر شاہ نے ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔