امن جرگہ مردان نے آئس اورسودکیخلاف تحریک کا اعلان کردیا
مردان ( بیورورپورٹ ) امن جرگہ نے آئس نشے اور سودی کاروبار کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کردیا اس بات کا فیصلہ صوبائی امن جرگہ کے صدر سید کمال شاہ ایڈوکیٹ کے زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید کمال شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ پرائیویٹ سود نے خاندان کے خاندان تباہ کردیئے ہیں جبکہ آئس نشہ کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر ہے انہوں نے کہاکہ دونوں معاشرتی برائیوں کے خلاف پولیس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار اداکرناہوگا اورانہیں کھل کر میدان میں نکلناہوگا تاکہ اپنے نسلوں کو ان برائیوں کو محفوظ کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ معاشرتی برائیوں کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے اوراس کے لئے ہمیں اپنا کردار اداکرناہوگا انہوں نے اجلاس کے مقررین کے خطاب اور مشاورت کے بعد آئس اور سودی کاروبار کے خلاف صوبہ بھر میں بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیااورعوام سے اپیل کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں جرگہ سے یوسف شاہ آیارنی ایڈوکیٹ ،رحیم زادہ اوراورنگ زیب نسیم نے بھی خطاب کیا ۔