آسمان پر روشنی کے ہیولے سے چین کے شہری حیران و پریشان
بیجنگ (امت نیوز) چین میں آسمان پر روشنی کے ہیولے نے شہریوں کو پریشان کردیا اور شور مچ گیا کہ یہ خلائی مخلوق یا اڑن طشتری ہے۔ بیجنگ میں نظر آنیوالا روشنی کا ہیولا چین کے دیگر شہروں میں بھی دیکھا گیا، جس کے بعد چینی شہری پریشان ہیں کہ روشن ہیولا خلائی، اڑن طشتری یا کوئی اور شے ہے۔ خلائی مخلوق وجود رکھتے ہیں یا نہیں، اس بارے میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدان کیون کنتھ کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق نہ صرف موجود ہیں بلکہ کئی بار انسانوں کا ان سے سامنا بھی ہوچکا ہے، جس کے بیشمار ثبوت موجود ہیں لیکن حکومتوں نے اس بات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔ اپنے مضمون میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس امکان کو تسلیم کرلینا چاہیئے کہ کچھ ایسے اڑنے والے اجنبی آبجیکٹس (اڑن طشتریاں) موجود ہیں، جو ہمارے ایئر کرافٹس سے کہیں بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق ایک حقیقت ہیں کیونکہ ہماری کائنات میں 300 ارب ستارے موجود ہیں اور ان میں سے کچھ یقیناً ایسے ہونگے جہاں زندگی موجود ہوگی۔