بوٹ بیسن پولیس مقابلے میں ملزم مارا گیا- اسلحہ-مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن پولیس نے مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی، ہلاک ہونےوالے ملزم نے 7اکتوبر کو فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کیا تھا جو 10 اکتوبر کو دوران علاج جاں بحق ہوگیا تھا۔ بوٹ بیسن تھانے کے ڈیوٹی آفیسر سب انسپکٹر فیاض نے بتایا کہ زخمی ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔ ملزم کی شناخت 22 سالہ محمد اکرام ولد عبد العباس کے نام سے کی گئی۔ ہلاک ہونے والے ملزم نے 7اکتوبر کو جیکسن تھانے کی حدود میں پولیس اہلکارانورشاہ کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا،پولیس اہلکار دوران علاج نجی اسپتال میں 10 اکتوبر کو ہلاک ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More