12 اکتوبر پرنوازلیگ یوم سیاہ منانے کی روایت برقرارنہ رکھ سکی

0

اسلام آباد ( نمائندہ امت) 12 اکتوبر کادن خاموشی سے گزرگیا ،پارٹی قا ئد نوازشریف بھی نہ بولے جبکہ مریم نواز اور ان ٹوئٹر اکاونٹ بھی خاموش رہا کہیں کو ئی ا حتجاج یا مظاہرہ نہ ہوا اور نہ کو ئی تقریب منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق 12اکتوبرکادن گزرگیا لیکن سابق حکمران جماعت ن لیگ کی صفوں میں کئی دن سے چھائی پراسرارخاموشی ختم نہیں ہوئی۔12اکتوبر 1999 کو نوازشریف کی جمہوری حکومت ختم ہوئی تھی اور پرویز مشرف ملک کے سیاہ و سفید کے مالک بنے۔ ن لیگ ہر سال 12اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے لیکن اس بار خاموش رہی۔ نہ یوم سیاہ منایاگیااور نہ مذمتی بیان جاری ہوا، نہ احتجاج کیا نہ مظاہرے ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More