ایرانی اپوزیشن کانفرنس پر حملے سے متعلق تفصیلات کے منتظر ہیں-فرانسیسی صدر
پیرس (این این آئی)فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہاہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ پیرس میں ایرانی اپوزیشن کی کانفرنس پر حملے کی جس کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا تھا، آیا اْس کے احکامات ایرانی حکام کے اعلی حلقوں کیجانب سے جاری کیے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ماکروں کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی تک تفصیلات کے منتظر ہیں جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے دو مرتبہ بات چیت کے دوران ان کے سامنے کوئی چیز پیش نہیں کی۔