مزدورکےجعلی اکاؤنٹ سے7کروڑ کی ٹرانزکشنز
سیالکوٹ(امت نیوز)مزدور پیشہ شہری کےنام پرجعلی اکاؤنٹ سےکروڑوں روپےٹرانزیکشنز کاانکشاف ہوا ہے۔سیالکوٹ میں شہری اکاؤنٹ کھلوانےکےلیےنجی بینک کی برانچ میں گیاتوپتاچلاکہ لاہورمیں اس کےنام سےپہلےہی اکاؤنٹ فعال ہے، بینک سےاسٹیٹمنٹ حاصل کرنےپرمعلوم ہوا کہ اکاؤنٹ سےکروڑوں روپے کی ٹرانزکشنزہوئی ہیں ۔ 75صفحات پر مبنی بینک اسٹیٹمنٹ کےمطابق 7کروڑ44 لاکھ76ہزار322روپےکی ٹرانزکشن ہوئی ہےاوریہ رقم مختلف شہروں سوات، مینگورہ اورکراچی سےمنتقل کی گئیں۔بینک نےشہری کےشناختی کارڈاوراکاؤنٹ کےغلط استعمال کاتصدیقی لیٹرجاری کردیا۔متاثرہ نوجوان کاکہناہےکہ 4 مہینےسےایف آئی اےکودرخواست دینےکےباوجودکوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی، خدشہ ہےکہ اکاؤنٹ دہشت گردی کیلئے استعمال نہ کیاگیاہو۔مذکورہ اکاونٹ7 جولائی 2013 کوکھلوایا گیا جبکہ 22 اکتوبر2014 کو بندکردیا گیا، اس تمام عرصہ میں نوجوان بیرون ملک مزدروی کررہا تھا۔