کر نٹ اکاونٹ خسارے کوختم کریں گے- عبد الرزاق داؤد
لاہور( این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کر نٹ اکاونٹ خسارے کوختم کریں گے ،تمام صنعتی و تجارتی اداروں نے ودہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،ایف بی آر چیئرمین نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کا مسئلہ حل کرینگے،25 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں،نومبر میں ریفنڈز کا معاملہ حل ہوجائے گا ۔