کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے غداری کیس میں غیر حاضری پر وارنٹ نکالنے پر غدار الطاف حسین کے 2 حامی عدالت میں پیش ہوگئے ۔ گزشتہ روز غداری کیس کی سماعت کے دوران متحدہ کے رہنما فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، وسیم اختر،رؤف صدیقی، گل فراز خٹک ،کنور نوید،قمر منصور،ریحان ہاشمی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔جب کہ 3 ملزمان ندیم، مہدی اور سبحان کی عدم پیشی پر عدالت اظہار برہمی کرتے ہوئے وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا جس پر کچھ دیر بعد ہی ندیم اور سبحان عدالت پہنچ گئے اور تاخیر پر معافی مانگی ۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کی 21 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست منظور کرلی ۔ غیر حاضر تیسرے ملزم مہدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔