وزیراعظم نے جھاڑو لگاکر صفائ مہم کا آغاز کردیا

0

اسلام آباد/ کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک/ ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 سال میں پاکستان یورپ سے زیادہ صاف نظر آئے گا۔ انہوں نےاسلام آباد کے مقامی اسکول و کالج میں علامتی طور پر جھاڑو دے کر اور پودا لگاکر صاف و سرسبز پاکستان مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر طالبات سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ 10 ارب درخت لگانے سے پاکستان میں بارش کا سسٹم تبدیل ہو سکتا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح اوپر آئے گی۔عمران خان نے کہا کہ صفائی مہم کے ذریعے کچی آبادیاں بھی صاف کریں گے اوران کے مکینوں کو گھر بناکر دیں گے۔دریں اثناصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہری درخت لگائیں اور کچرا جگہ جگہ نہ پھینکیں۔ کسی کیلئے اپنے گھر کے باہر جھاڑو دینابے عزتی کی بات نہیں۔ کراچی میں گرین اینڈ کلین مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا بچوں کیساتھ مل کر پودا لگاکر مہم شروع کی ہے، ہم نے کراچی کی گندگی صاف کرنے کی ٹھان لی ہے۔ کوشش کروں گا کہ حلقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل کروا سکوں۔اس موقع پرمیئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کے بنیادی مسائل بہت زیادہ ہیں ان میں الجھے ہوئے ہیں،جلد کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More