سانحہ بلدیہ کے سابق افسر کو دھمکیاںملنے لگیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے سابق تفتیشی افسر کو دھمکیاں ملنے لگیں، جس پر سابق آئی او سب انسپکٹر جہانزیب نے تحفظ فراہم کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس افسر کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ایس ایس پی ویسٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ پولیس افسر کو پولیس سیکورٹی فراہم کی جائے۔سب انسپکٹر جہانزیب نے مؤقف اختیار کیا کہ نامعلوم نمبروں سے دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی ہیں۔استدعا ہے کہ تحفظ فراہم کیا جائے۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب کا کہنا تھا کہ پولیس افسر سے تعاون اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔دھمکی دینے والے کو ٹریس کرنے میں بھی ہم پولیس کی مدد کریں گے۔واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ کیس کے گواہوں کو ابھی بھی انسپکٹر جہانزیب عدالت میں پیش کرتے ہیں۔خصوصی عدالت نے شارع فیصل پر مفتی عبدالمجید دین پوری سمیت 3 علما کرام کے قتل سے متعلق کیس میں کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔سماعت پر ملزمان سیاسی جماعت کے کارکنان علی حسان زیدی، اصغر عرف کاکا بندا، وجاہت عرف چکنا و دیگر پیش ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More