سرفرازنے دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کو اہم ہتھیار قرار دیدیا
سرفرازنے دوسرے ٹیسٹ میں یاسر شاہ کو اہم ہتھیار قرار دیدیادبئی(امت نیوز) آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ کی مایوسی کا مداوا کرنے کیلئے قومی کپتان سرفراز احمد کو یاسر شاہ کی جانب سے پلٹ کر وار کرنے کی امید ہو گئی اور کہا ہے کہ لیگ سپنر کم و بیش ایک سال کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیل رہے تھے ،اگرچہ ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے اچھی باؤلنگ کی لیکن طویل فارمیٹ کی کرکٹ کا اپنا ایک دباؤ ہوتا ہے ،پاکستان کیلئے اہم ترین باؤلر کو بھرپور حمایت کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ میں ممکنہ فتح سے محروم پاکستانی ٹیم کے قائد سرفراز احمد ایک بار پھر خطرات کا شکار ہو گئے ہیں اور انکی قائدانہ صلاحیتوں پر بھی انگلیاں اٹھنے لگی ہیں کیونکہ ماضی قریب میں سری لنکا کیخلاف امارات میں سیریز کی شکست کے بعد پاکستان کو ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ گنوانا پڑا اور اب 20سال کے بعد آسٹریلیا کیخلاف ڈرا میچ کا نتیجہ سامنے آگیا لیکن دبئی ٹیسٹ کی مایوسی کا مداوا کرنے کیلئے سرفراز احمد نے لیگ سپنر یاسرشاہ کی جانب سے پلٹ کر وار کرنیکی امید لگا لی ہے جن کا کہنا تھا کہ دبئی میں بلا نتیجہ میچ کے بعد لیگ اسپنر زیادہ قاتلانہ انداز سے سامنے آئیں گے۔