جونی بیئرسٹو کے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

0

دمبولا(امت نیوز) انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 27ویں انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں 26 رنز بنا کر کیریئر کے 2 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، انہوں نے 52 ایک روزہ میچز میں 2013 رنز بنا رکھے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ایوان مورگن 5724 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More