مکی آرتھر نے آسٹریلیا کو خطرناک قرار دیدیا
اسلام آباد (امت نیوز)پاکستان ہیڈکوچ مکی آرتھر نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ کے لئے خطرناک سائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیانے جس طرح میچ ڈرا کیا ،اس سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے ۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 462رنز کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 362 رنز اسکور کرے میچ کو ڈرا کیا اور پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق آسٹریلیا نے جس طرح فائیٹ بیک کیا وہ قابل تعریف ہے،مخالف ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف مشکلات کھڑی کرسکتی ہے ۔گرین شرٹس کو پوری تیاری کیساتھ ابو ظبی ٹیسٹ کھیلنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں بیٹسمینوں نے اچھا اسکور کرکے بولرز کیلئے کام آسان کیا تاہم آخری کی دو وکٹیں نہ لینے پر افسوس ہے ۔