بھارتی بورڈ کے علیٰ افسر پر بھی ہراسگی کا الزام
ممبئی (امت نیوز)جنسی ہراسانی کے خلاف بھارت میں جاری مہم ’می ٹو ‘ کا شور شرابہ بالی وڈ سے بھارتی کرکٹ پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز راہول جوہری پر ایک خاتون صحافی کی جانب سے نا مناسب رویے اور جنسی ہراسگی کا الزام لگایا گیاہے۔ ایک خاتون صحافی کی جانب سے کئی صفحوں پر مشتمل ای میل موصول ہوئی جس میں انہوں نے راہول جوہری کی جانب سے کی گئی جنسی زیادتی کا واقعہ بیان کیا ہے ۔