ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بارے میں نہیں سوچ رہا- اسد شفیق

0

دبئی (امت نیوز)قومی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بارے میں نہیں سوچ رہا اور سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں عمدہ کپتانی کر رہے ہیں ٗ فی الحال طویل دورانئے کی کرکٹ میں قیادت کے حوالے سے ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے،پاکستان کے لئے 62 ٹیسٹ میچوں میں 39.38کی اوسط سے 3889رنز اسکور کرنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز اسد شفیق نے ایک انٹرویومیں کہاکہ فی الحال طویل دورانئے کی کرکٹ میں قیادت کے حوالے سے ان کی کوئی دل چسپی نہیں ہے۔اسد شفیق نے کہا کہ ان کے خیال میں سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں بہتر انداز میں قیادت کر رہے ہیں۔قیادت کے حوالے سے خبروں پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب وقت آئے گا تو اس بارے میں سوچوں گا، ابھی اپنے کھیل پر توجہ مرکوز ہے۔امنہوںنے کہاکہ پہلی اننگز میں سنچری نہ بنانے کا افسوس ہے ٗ دوسری اننگز میں ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت کے مطابق بیٹنگ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کا ڈرا بجا طور پر آسڑیلیا کی جیت کے مترادف ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ابوظہبی میں ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ ہو گا، ہم فیورٹ کی حیثیت سے ہی میدان میں اتریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More