بلوچستان میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا ۔ جاں بحق کان کن بسم اللہ ہوتک افغانستان کا باشندہ ہے، جس کی لاش کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردی گئی ۔