ایران جانیوالے زائرین کو بلوچستان میں روک لیا گیا ۔کلیئرنس کے بعد روانہ
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) سندھ سےایران جانے والے زائرین کے 21 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو ڈیرہ اللہ یار بائی پاس پرروک لیا گیا ۔ زائرین کو این او سی نہ ہونے باعث رو کا گیاروکے جانے کیخلاف زائرین نے قومی شاہراہ بلاک کرکے ۔ اس موقع پر شیعہ رہنما علامہ مقصود ڈومکی علامہ برکت مطہری ودیگر نے کہا کہ پولیس ہمیں خواہ مخواہ تنگ کررہی ہے ہمارے پاس پاسپورٹ موجود ہیں جبکہ پولیس کے مطابق زائرین کواین او سی نہ ہونے پرروکا گیاہے۔دریں اثنا مشتعل زائرین نے قومی شاہراہ بلاک کرکے وفاقی اور بلوچستان حکومت کے خلاف نعرےبازی کی بعد ازاں محکمہ داخلہ کی کلیئرنس کے بعد قافلے کوسخت سیکورٹی میں روانہ کردیا گیا۔