لیگی رہنما نواز شریف کو وقتاً فوقتا ًضمنی الیکشن کی صورت حال سے آگاہ کرتے رہے
لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن کو پاکستان مسلم لیگ (ن) پانے مرکزی سیکرٹریٹ سے براہ راستہ مانیٹر کرتی رہی جس کے لئے پی ایم ایل (ن) نے مرکزی سیکرٹریٹ میں باقاعدہ ایک مانیٹرنگ سیل قائم کر رکھا تھا جہاں پی ایم ایل (ن) کے چار ارکان ضمنی الیکشن کو مانیٹر کرتے رہے اور سیل کا نواز شریف سے مسلسل رابطہ قائم رہا ۔ نواز شریف کو وقتاً فوقتاً صور تحال سے آگاہ کیاجاتارہا۔