ٹریفک پولیس کی رشوت خوری کا نوٹس لیا جائے- اشرف بنگلوری
کراچی (پ ر) ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ برادری اور عوام کو ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور بھاری جرمانوں سے نجات دلائی جائے۔ ٹریفک افسران زیادہ جرمانوں کی دھمکی دیکر ٹرانسپورٹ برادری کو لوٹ رہے ہیں۔ رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ ٹریفک پولیس کا رویہ انتہائی برا ہوتا ہے۔ دیہاڑی پر رکشہ چلانے والے اپنی ساری آمدنی رشوت میں دینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں لوڈنگ ٹرانسپورٹ ٹریفک پولیس کو رشوت دیئے بغیر چل نہیں سکتی۔ رشوت بھتہ کا خمیازہ عوام کو مہنگائی کی صورت میں برداشت کرنا پڑتا ہے۔