سائیکلنگ کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے- گورنر سندھ

0

کراچی (پ ر) نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عمران اسماعیل کریٹیکل ماس سائیکلنگ گروپ کے سائیکلسٹوں کے ہمراہ خود سائیکل چلاکر گورنر ہائوس پہنچے۔ قبل ازیں گورنر نے سائیکلسٹوں کا استقبال کیا۔ بعدازاں گورنر سندھ نے فوارہ چوک پر صفائی میں حصہ لیا اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ایک کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ جس کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے جبکہ شہر میں سائیکلنگ ٹریکس بنانے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More