باہمی اتحاد سے ملکر قوم و ملک کی خدمت کی جائے- شہنشاہ نقوی
کراچی (پ ر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ باہمی اتحاد و یکجہتی اور ملکر قوم کی خدمت کی جائے، تاکہ وطن کی سلامتی استحکام اور تعمیر و ترقی کا کام آگے بڑھ سکے۔ یہ بات انہوں نے مسجد آل عبا میں مجلس شہادت سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے اور دشمن عناصر ملکی سالمیت سے کھیل رہے ہیں جبکہ بھارت، افغانستان ہماری سرحدوں پر نظریں رکھے ہوئے ہے اس کے علاوہ فلسطین، کشمیر اور دیگر مسلم ممالک میں بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ لہٰذا محب وطن عوام ان پر نظر رکھیں اور ان کے عزائم ناکام بنادیں۔